پاکستان زندہ آبادموومنٹ

Ad Image
پنجاب 2025-04-25

رانا لیاقت چار دہائیوں تک اساتذہ حقوق کی جنگ لڑتے اور آواز بنے رہے۔ رانا انوار الحق، عبدالحق آصی

رانا لیاقت چار دہائیوں تک اساتذہ حقوق کی جنگ لڑتے اور آواز بنے رہے۔ رانا انوار الحق، عبدالحق آصیمولانا غفاری، جان عالم خاں، سید سجاد اکبر کاظمی اور چوہدری سرفراز کا فلسفہ لیکر چلتا رہا اور تنظیمی سفر میں اساتذہ اور دوستوں کی وجہ سے ہوں۔ رانا لیاقت دن ہو یا رات رانا لیاقت ہروقت اساتذہ کے حقوق کے لیے میسر رہے۔ غلام عباس، جی آر خالد ( )پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کی طرف سے پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کے عہدیداران، کارکنان اور حلقہ ءاحباب کے اعزاز میں اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں مرکزی صدر رانا انوار الحق مہمان خصوصی اور حاجی محمد سلیم، غلام عباس بٹ، عبدالحق آصی، جی آر خالد، ظفر جمال، سعید نامدار، باجی نجمہ ریاض، پروفیسر فائزہ رعنا، نادیہ جمشید رانا، ادریس قمر، میلاد ڈھلوں، محمد اصغر، حافظ ظفر شہزاد، ڈاکٹر امجد، کاشف شہزاد چوہدری، طارق زیدی، آغا سلامت مہمان گرامی میں شامل تھے تقریب میں لاہور سے عہدیداران، کارکنان اور دوستوں کی کثیر تعداد شامل ہوئی اس موقع پر مقررین نے رانا لیاقت علی کی تعلیمی وتنطیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوران ملازمت تعلیمی اور تنظیمی میدان میں بہترین کام کیا اور ہمیشہ نظام تعلیم کی بہتری کے لیے مثبت وقابل عمل تجاویز پیش کیں تو دوسری طرف 4 دہائیوں تک اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم رہے مشکل اور کٹھن حالات میں بھی اساتذہ کی توانا آواز بنے رہے، جبری تبادلے، معطلیاں اور ملازمت سے برطرفی بھی ان کے حوصلے کو پست نہ کر سکی یہی وجہ ہے کہ آج انہیں ہر سطح پر پذیرائی مل رہی ہے اور اساتذہ برادری افسردہ ہےکہ ان کی ریٹائرمنٹ پر جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کس پورا ہو گا شرکاء تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے تعلیمی وتنطیمی میدان میں جو کام سب میرے مرحوم قائدین مولانا غفاری، جان عالم خاں، سید سجاد اکبر کاظمی، چوہدری محمد سرفراز اور پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کے عہدیداران و کارکنان، دوستوں کا مرہون منت ہے جنہوں نے مجھے ہر موقع پر سپورٹ کیا اور ساتھ دیا آج میں جو کچھ بھی ہوں آپ سب دوستوں کی وجہ سے ہوں تنظیمی سفر میں میری فیملی نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا جس میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں پنجاب ٹیچرز یونین کی یہ روایت رہی ہے کہ اساتذہ کاز کے لئے جو اساتذہ قربانیاں دیتے اور مشکلات برداشت کرتے ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاتا جو مرد و خواتین اساتذہ اکتوبر 2023 میں گرفتار ہوئے اور جیل میں انہوں نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں ان کی خدمات کے اعتراف میں میڈلز اور پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کے ضلعی و تحصیل صدور کی جدوجہد کے اعتراف میں انہیں شیلڈز دے رہا ہوں تاکہ وہ مزید جوش و جذبے کے ساتھ ہر تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں یہ سب میرے دست بازو ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں تنظیمی عہدے سے بھی سبکدوش ہونے کا خواہش مند ہوں اپنی بقیہ زندگی بطور کارکن پنجاب ٹیچرز یونین جدوجہد کرنے کا خواہاں ہوں شرکاء تقریب نے ان کی اس خواہش کو رد کرتے ہوئے بطور جنرل سیکرٹری کام جاری رکھنے کا پرزور مطالبہ کیا رانا لیاقت علی نے فیصلے کا اختیار پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کی مجلس عاملہ کو سونپ دیا تقریب میں چوہدری محمد علی، طاہر اسلام، مرزا طارق، مصطفٰی وٹو، رانا خالد، غفار اعوان کو شیلڈز دیں اور باجی زمرد کے لیے ان کے بیٹے، محمد اصغر، زاہد خان، شمس الق، لیاقت علی، مومنہ یاسر ودیگر کو میڈل پہنائے گئے۔

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پروفیسر ڈاکٹر علاء گراد، جو کہ معیار اور تنظیمی تعلیم کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ماہر ہیں اور المکتوم کالج آف ہائر ایجوکیشن، سکاٹ لینڈ کے پرو وائس چانسلر تھے، کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ملاقات پی سی جے سی سی آئی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوئی اور اس میں تعاون، آگے کی سوچ کے مکالمے اور طویل المدتی سٹریٹجک پارٹنرشپ میں باہمی دلچسپی کے جذبے کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر علاء گراد نے "سنہری مثلث" کے عنوان سے ایک پرجوش اور تبدیلی کا اقدام متعارف کرایا جس کا مقصد پاکستان، چین اور اسکاٹ لینڈ کو جوڑنے کے لیے سہ فریقی شراکت داری کا فریم ورک ہے۔ اس اقدام کے پیچھے وژن ایک ہم آہنگی اتحاد بنانا ہے جو تعلیم، ثقافتی تبادلے، اختراعات، اور اطلاقی تحقیق میں سرحد پار تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر گراد نے اس اتحاد کے مشرق اور مغرب کے درمیان ایک پُل کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت پر زور دیا، پائیدار ترقی اور جدت پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہر قوم کی طاقتوں پر روشنی ڈالی۔صلاح الدین حنیف، سیکرٹری جنرل PCJCCI نے تینوں ممالک کے اداروں کے درمیان علمی اور ثقافتی روابط کو باقاعدہ بنانے کے طریقوں پر زور دیا۔ انہوں نے مشترکہ تعلیمی پروگراموں، تحقیقی اقدامات، فیکلٹی ایکسچینج، سکل ڈویلپمنٹ ورکشاپس، اور انوویشن انکیوبیٹرز کے مواقع تلاش کیے، خاص طور پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، انٹرپرینیورشپ، اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں پی سی جے سی سی آئی کے کمرشل ایمبیسیڈر امتیاز محمود نے قیمتی بصیرت کا اظہار کیا اور اس سہ فریقی اقدام کو آسان بنانے کے لیے اپنے تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے بین الاقوامی تعلیمی تعلقات کو تیز کرنے میں تجارتی سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہر قسم کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور غیر ضروری شٹ ڈاؤن سے منع کردیا
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے متعلقہ افسران کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور غیر ضروری شٹ ڈاؤن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ وقت لیسکو کے لیے بہت اہم ہے، ہم نے موسم گرما کے دوران ہر صورت بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانی ہے تاکہ عوام کو شدید موسم کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس مقصد کے لیے متعلقہ افسران ٹرانسمیشن لائنز اور پولز وغیرہ کا خود معائینہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دوران ٹرپنگ بھی ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کا نقصان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے لہٰذا س مسئلے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے،بروقت مٹیریل ایشو کروائیں اور درست جگہ پر استعمال کریں۔
انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ موسم گرما کے دوران بجلی چوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، اس حوالے سے تمام افسران متحرک رہیں اوررینجرز کی مدد سے سخت سے سخت ایکشن لیں۔

رابطہ کریں

All Rights Reserved. © pzmpakistan.com